خبرنامہ

میری جان و مال نواز شریف کیلئے حاضر ہے؛ برجیس طاہر

میری جان و مال نواز شریف کیلئے حاضر ہے؛ برجیس طاہر
سانگلہ ہل: (ملت آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی طرف آنے والا پتھر پہلے میں اپنے سینے پر کھاؤں گا۔میان نواز شریف آئینی طور پر مسلم لیگ (ن)کے صدر منتخب ہوئے ہیں مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں مخالفین کی تمام ترین سازشیں خود ہی دم توڑ جائیں گی۔دو دفعہ وزارت کا قلمدان ملا ہے میری جان و مال ملک اور پارٹی کے لئے حاضر ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں ملاقات کے لئے آنے والے مختلف عوامی نمائندوں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ بعض حالات اور واقعات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کو اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسلم لیگ( ن) کے سیاسی آسمان پر موجودہ چھائے ہوئے بادل بہت جلد چھٹ جائیں گے اور( ن) لیگ کی کامیابیون کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک اٹھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات کی گردان کرنے والوں کوکچھ ہاتھ نہیں آئے گاانہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ خود کچھ نہیں بولتی ان کے فیصلے بولتے ہیں ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے
چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ بعض حالات اور واقعات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کو اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسلم لیگ( ن) کے سیاسی آسمان پر موجودہ چھائے ہوئے بادل بہت جلد چھٹ جائیں گے اور( ن) لیگ کی کامیابیون کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک اٹھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات کی گردان کرنے والوں کوکچھ ہاتھ نہیں آئے گا