اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کردی ہے،میرے پاس اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔جمعرات کو وزیردفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کی رائے کی تائید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں،میرے پاس اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
خبرنامہ
میرے پاس اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں: خواجہ آصف
