مینگورہ میں سوات یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کیا جائے گا، بلیغ الرحمان
اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مینگورہ میں سوات یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کیا جائے گا، اس سلسلے میں رقم فراہم کی جائے گی۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ مینگورہ میں سوات یونیورسٹی برائے خواتین کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے کام جاری ہے۔ اگست 2017ء میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس کیمپس کے لئے پوری زمین نہیں دی۔ 2017-18ء کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے پچاس ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ ابھی تک یہ رقم جاری نہیں کی گئی تاہم مالی سال 2017-18ء کی تیسری اور چوتھی سہ ماہیوں میں رقم جاری کی جائے گی۔
……………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے کی لمبائی 40 کلو میٹر ہے، رواں سال مکمل کرلیا جائے گا،شیخ آفتاب احمد
ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے کی لمبائی 40 کلو میٹر ہے۔ اسے رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ عابد کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے سیکشن کی لمبائی 39.511 کلو میٹر ہے۔ ہر ایک سمت میں دو لینز ہیں۔ یہ پہاڑی راستہ ہے اس لئے سپیڈ لمٹ کم رکھی گئی ہے۔ 2018ء میں اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ لینز کی تعداد کم کی گئی ہیں لیکن مزید لین بنانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس پر انٹر چینجز کی تعداد تین ہے۔
atr-msf/ads/yas/zri 1627
******** آئٹم نمبر 246 ********