خبرنامہ

میڈیا جمہوریت کی طاقت اور عوامی مفادات کا نگران ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آر آئی یو جے دستور گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کی طاقت اور عوامی مفادات کا نگران ہے ‘ آزاد میڈیا عوامی رائے اور معاشرے کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہہا ہے۔ حکومت آزاد ار ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولتیں فراہم کرتی رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے آر آئی یو جے دستور گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا عوامی رائے اور معاشرے کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ میڈیا جمہوریت کی طاقت اور عوامی مفادات کا نگران ہے۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کے لئے سہولتیں فراہم کرتی رہے گی۔ توقع ہے نو منتخب ارکان صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ آر آئی یو جے دستور گروپ کے انتخابات میں مظہر اقبال صدر منتخب ہوئے ہیں۔