اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے ہیں ، بحرین کی طرف سے یونیورسٹی کا تحفہ پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے ۔ یونیورسٹی دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے ۔ اسلام آباد میں جدید نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور بحرین کی دوستی کو مثالی قرار دیا ۔ انہوں نے بحرین کی جانب سے نرسنگ یونیورسٹی کے تحفے کو دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات سے تعبیر کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا 2015 میں صحت کا پروگرام شروع کیا ۔ پروگرام کے تحت نادار طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا توقع ہے کہ یونیورسٹی تربیت کی فراہمی میں عالمی معیار کے مطابق ہو گی ۔
خبرنامہ
نادار طبقے کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں :نواز شریف
