خبرنامہ

ناصر جنجوعہ سے عراق کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ سے عراق کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے عراقی سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔(خ م)