خبرنامہ

نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل کل پیش کئے جانے کا امکان

نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل کل پیش کئے جانے کا امکان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل سینیٹ کے بعد کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، نون لیگ نے بل مسترد کرانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔
نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو فون کیا جس میں نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ نوازشریف نے سپیکر کو منگل کو قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ نوازشریف نے کہا،اپوزیشن بل پاس کرانے کے لئے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پارٹی صدارت کا بل مسترد کرانے کی بھرپورکوشش کی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کامکان ہے۔ سینیٹ میں اس بل کو پہلے کثریت رائے سے منظور کیا گیا تھا، بل کے حمایت میں 49 اور مخالفت میں 18 ووٹ آئے تھے۔