خبرنامہ

نبی پاکؐ کی ہدایات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کی ہدایات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،پاکستان میں ناموس رسالتؐ سے متعلق قانون موجود ہے،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نشاندہی کیلئے وزارت میں ایک سیل کام کر رہا ہے،سرتاج عزیز نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو اس حوالے سے خط لکھا دیا ہے،گستاخی کرنے والے کے خلاف قانون میں موت کی سزا دینے کی ترمیم کی گئی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستخانہ مواد کی نشاندہی کیلئے وزارت میں ایک سیل کام کر رہا ہے،سرتاج عزیز نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو اس حوالے سے خط لکھا دیا ہے،گستخانہ مواد کی شکایات کے 8670خط موصول ہوئے ہیں۔وزارت نے خطوط کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی اے کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 700ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،565کو بند کیا گیا،گستخانہ مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو جلد کلیئرنس دی جائے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ کی ہدایات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،پاکستان میں ناموس رسالتؐ سے متعلق قانون موجود ہے،گستاخی کرنے والے کے خلاف قانون میں موت کی سزا دینے کی ترمیم کی گئی ہے۔