اسلام آباد(ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ نبی کریم سے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ‘ سوشل میڈیا پر توہین امیز مواد کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ‘ او آئی سی کے اسلام آباد میں خصوصی اجلاس کا آئیڈیا قابل تحسین ہے۔ وہ بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو او آئی سی سیکرٹری جنرل سے اپنی ملاقات کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے توہین آمیز مواد کی اشاعت پر بات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ نبی کریم سے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ او آئی سی کے اسلام آباد میں خصوصی اجلاس کا آئیڈیا قابل تحسین ہے ‘ سوشل میڈیا پر توہین آمیزمواد کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔
خبرنامہ
نبی کریم سے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے
