خبرنامہ

نعیم الحق میں اخلاقی جرات ہوتی تو بتاتے کہ الزامات کی بنیاد طنزیہ مضمون تھا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نعیم الحق میں اخلاقی جرات ہوتی تو بتاتے کہ الزامات کی بنیاد طنزیہ مضمون تھا‘ نعیم الحق نے کان پکڑ لئے اور معافی مانگ لی ہے‘ نعیم الحق نے اپنے قائد کی تقلید میں الزامات لگائے‘ عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں یا الزام لگانے والوں کو۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نعیم الحق میں اخلاقی جرات ہوتی تو بتاتے الزامات کی بنیاد طنزیہ مضمون تھا۔ نعیم الحق نے کان پکڑ لئے اور معافی مانگ لی ہے۔ نعیم الحق نے اپنے قائد کی تقلید کی الزامات لگا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں اپنے کاموں کے ساتھ جائیں گے اور یہ الزاموں کے ساتھ جائیں گے۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ کام کرنے والوں کو ووٹ دینے ہیں یا الزام لگانے والوں کو۔