خبرنامہ

نعیم الحق کی وارننگ کے بعد دانیال عزیز 2ڈائس لیکر سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،

اسلام آباد(ملت آن لائن)نعیم الحق کی وارننگ کے بعد نواز لیگ میڈیا سے مخاطب ہونے کیلئے تحریک انصاف کے ایک ڈائس کے مقابلے 2ڈائس لے آئی ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں حسین نواز کی درخواست کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرنے کیلئے دانیال عزیز اور پی ٹی آئی کے وکیل میں دھکم پیل کے بعد نواز لیگ کے رہنما آج پنے ساتھ ایک نہیں بلکہ 2ڈائس لے آئی جن کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ۔ذرائع کا کہناہے کہ نواز لیگ کے رہنما آج سپریم کورٹ کے باہر اپنے ذاتی ڈائس لے کر پہنچ گئے جن کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ غیر موجودگی میں تحریک انصاف کے رہنما انہیں استعمال نہ کر لیں ۔یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکیل کے درمیان میڈیا سے بات کرنے پر دھکم پیل ہوئی تھی جس کے بعد ڈائس اور مائیک تک گر گئے ۔ نعیم الحق نے اس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آئندہ لیگی رہنماﺅں کو بات کرنے کیلئے اپنے ڈائس استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔نعیم الحق اس اعلان کے بعد اپنا ڈائس گاڑی میں رکھوا کر واپس لے گئے تھے ۔