خبرنامہ

نوازشریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے فوجی عدالتوں کیلئے اپنے جوتے نہ گھسانے پڑتے۔بدھ کو اپنے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری میں کوئی ڈیل والی بات کی سختی سے تردید کرتا ہوں ان کے درمیان کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،میں تو ڈھائی مہینے سے ملٹری کورٹس پر جوتیاں گھسارہا ہوں سب کو مل مل اور میٹنگز کرکر کے اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو پھر بہت آسانی سے سارے معاملات حل ہوجاتے۔