کلر سیداں ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ کچھ اندرونی و بیرونی طاقتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں ،اس لیے بار بار حکومت کو توڑنے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں،لیکن ہمارے قائدین نے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کا عہد کر رکھا ہے۔جاسم کنول نے کہا کہ ترقی کا یہ عمل جاری رہے گااور بہت جلد نیلم جہلم پراجیکٹس سے سستی بجلی کی فراہمی بھی شروع کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالہ دور حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔
خبرنامہ
نوازشریف حکومت نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں لانے کا عہد کر رکھا ہے،جاسم کنول
