خبرنامہ

نوازشریف نے ہزارہ کےعوام کےدل جیت لئے؛ مرتضیٰ جاوید عباسی

نوازشریف نے

نوازشریف نے ہزارہ کےعوام کےدل جیت لئے؛ مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد(ملت آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ہزارہ کی تاریخ کا آج یادگار دن ہے، موٹر وے جیسے عظیم منصوبہ سے ہزارہ میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وہ کر دکھایا جس کا خیبر پختونخوا حکومت تصور بھی نہیں کرسکتی۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ مقصود انٹر چینج سے برہان تک موٹر وے کا فیز ون مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم کی جانب سے منصوبہ کے افتتاح کے بعد ہزارہ کے لوگوں کو سفر کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی، آج کا دن ہزارہ کی تاریخ میں انتہائی یادگار دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی، اس سے عوام کی سفری مشکلات ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ہزارہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عملی کام کرکے دکھا دیئے ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہزارہ سمیت ملک بھر سے کارکردگی کی بنیاد پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، آئندہ خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی، لوگ ناچ گانے والوں کو پہچان چکے ہیں، سوائے باتوں کے انہوں نے صوبہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وہ کر دکھایا جس کا خیبر پختونخوا حکومت تصور بھی نہیں کر سکتی۔ کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے ہیں، ہزارہ کی تاریخ کا آج یادگار دن ہے، موٹر وے سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہزارہ سمیت ملک بھر سے کارکردگی کی بنیاد پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی،