خبرنامہ

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے،خرم دستگیر

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے،ملک میں امن قائم ہوا ہے،ملک میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،اقتصادی ترقی کی رفتار کو قائم رکھیں گے،2018میں توانائی بحران پر مکمل قابو پالیں گے،پاکستانی عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،نجی شعبے کوپاکستان میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔جمعرات کو پاکستان بحرین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ البرکہ گروپ پاکستان میں کامیاب کاروبار کر رہا ہے،محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں امن قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،اقتصادی ترقی کی رفتار کو قائم رکھیں گے،2018میں توانائی بحران پر مکمل قابو پالیں گے،بحرین کے ساتھ دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے بہت متاثر ہوا،پاکستانی عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،آج کراچی،بلوچستان اور فاٹا میں امن ہے،نجی شعبے کوپاکستان میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔