نواز شریف جو چاہتے ہیں، وہی کچھ ہو رہا ہے، نبیل گبول
اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینئر سیاستدان نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف کو ابھی تک وزیرِ اعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف جو چاہتے ہیں، وہی کچھ ہو رہا ہے۔ وفاق اور پنجاب کے درمیان صدارت کی لڑائی چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور بھٹو کیس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف توہین عدالت کرتے ہیں، انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔ نواز شریف کو ابھی بھی وزیرِ اعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے۔ موجودہ حالات میں اگر مریم یا شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنایا گیا تو دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان اہم رول ادا کر رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ انھیں اگلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ ملے گا۔