نواز شریف کا راستہ روکنے والے نہیں روک سکے ،مشاہد اللہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ آپ نے وزیر اعظم سے توہٹادیا مگروہ اوربھی مضبوط ہوگئے، نواز شریف کا راستہ روکنے والے نہیں روک سکے، ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا راستہ روکنے والے نہیں روک سکے ، آپ نے وزیر اعظم سے توہٹادیا مگروہ اوربھی مضبوط ہوگئے۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا پڑے گا، پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں اورعدلیہ اپنا کام کرے، بصورت دیگر پارلیمنٹ کو ایکشن لینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گورننس ایک ادارے نےاپنےہاتھ میں لے لی توملک رک جائیگا ، ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی۔
عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ نوازشریف نےعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا اورایٹمی دھماکے کیے، ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں، ہرفیصلے پرعمل کیا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے، جب عہدے سے ہٹانے پرتنقید کرتے ہیں توکہا جاتا ہے محاذ آرائی کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کسی کوحق نہیں ہے کہ کسی جماعت کوالیکشن سے باہرکردے، جواپنے کپڑوں کا حساب نہیں دے سکتے ان سے کوئی کچھ نہیں پوچھ سکتا، جس کے دور میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی، ساری کارروائی اس کے خلاف ہے۔