خبرنامہ

نواز شریف کیخلاف ہر فیصلے میں مختلف کہانی ہوتی ہے’ مریم اورنگزیب

نواز شریف کیخلاف ہر فیصلے میں مختلف کہانی ہوتی ہے’ مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (ملت آن لائن) دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پانامہ فیصلے کے خلاف نواز شریف کی جانب سے دائرکردہ نظر ثانی اپیل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال کرنا غیرمناسب ہے، نظر ثانی کے فیصلے کے بعد جاری کردہ بیان (ن) لیگ کا مشترکہ اعلامیہ ہے، نواز شریف کا نیب عدالت کے باہر بیان واضح مؤقف ہے، ہر فیصلے میں الگ کہانی نظر آتی ہے، شریف خاندان نے بڑی بردباری کیساتھ تمام چیزوں کا مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دیگر اداروں کا احترام لازم ہے اس طرح وزیر اعظم کے منصب کا بھی احترام لازم ہے، جو اثاثہ وصول نہیں کیا، وہ آپ کا اپنا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلے بھی یہی کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے کل کے ٹویٹ ان کی برہمی نہیں، ان کا مؤقف ہیں، ججوں کے کمنٹس سے ہمیں بہت افسوس ہوا۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پانامہ فیصلے کے خلاف نواز شریف کی جانب سے دائرکردہ نظر ثانی اپیل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال کرنا غیرمناسب ہے، نظر ثانی کے فیصلے کے بعد جاری کردہ بیان (ن) لیگ کا مشترکہ اعلامیہ ہے، نواز شریف کا نیب عدالت کے باہر بیان واضح مؤقف ہے، ہر فیصلے میں الگ کہانی نظر آتی ہے، شریف خاندان نے بڑی بردباری کیساتھ تمام چیزوں کا مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دیگر اداروں کا احترام لازم ہے اس طرح وزیر اعظم کے منصب کا بھی احترام لازم ہے، جو اثاثہ وصول نہیں کیا، وہ آپ کا اپنا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلے بھی یہی کہتے ہیں۔