خبرنامہ

نواز شریف کے سیاست میں رہتے ہوئے عمران خان کی باری کبھی نہیں آئے گی‘ سعد رفیق

لاہور(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سیاست میں رہتے ہوئے عمران خان کی باری کبھی نہیں آئے گی‘اگر یہ اسلام آباد بند کرنے کا کہیں گے تو وہ آسان کام نہیں ہے‘تحر یک انصاف کو کو پہلے سراج الحق اور جرگے کے کہنے پر ریڈ زون تک آنے دیالیکن اب حکومت اپنے اداروں کا تحفظ خود کرے گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں ایجنسیوں کی رپورٹ آئی ہے کہ یہ لوگ اسلام آباد میں ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن سے بات کررہے ہیں کہ اس صورت حال سے کیسے نکلا جائے‘اگرسپریم کورٹ تحقیقات نہیں کرے گی توتحر یک انصاف عدالت کیوں گئی، اسلام آباد میں دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا‘تحر یک انصاف کی پہلے بھی کئی باتیں غلط ثابت ہوئیں ہیں،وہ ہمیشہ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 315 کنال کے گھر میں رہتا ہے اورصرف 2لاکھ ٹیکس دیتا ہے،عمران خان کا حال چور مچائے شور جیسا ہے وہ خود تو کسی چیز کا حساب نہیں دیتے اور دوسروں پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔