اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو نہایت غیر مناسب اور افسوس ناک قرار دیا ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہےاور اس بیان سے مسلم لیگ ن ،حکومت اور شریف فیملی کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئین اور قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔
خبرنامہ
نہال ہاشمی کا بیان ذاتی رائے، ن لیگ ،حکومت اور شریف فیملی کا کوئی تعلق نہیں۔مریم اورنگزیب
