خبرنامہ

نہ(ن) نہ قانون ،سپریم کورٹ سے جھوٹے الزامات لگانے والوں کا جنازہ نکلے گا: عابد شیر

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نہ(ن) نہ قانون سپریم کورٹ سے جھوٹے الزامات لگانے والوں کا جنازہ نکلے گا،وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس سے سرخرو ہوں گے،الزامات لگانے والے سیاستدان اور ان کی سیاست سیمنٹ کی بوری میں بند ہوجائے گی۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا،عدالت عظمیٰ کافیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،فیصلے سے جھوٹ بولنے و الوں کا قلع قمع ہوجائے گا۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی پوری توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز ہے،پانامہ کیس کی آر میں حکومت پر جھوٹے الزامات لگا کر قوم کا وقت برباد اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کی گئی،جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سیمنٹ کی بوری میں بند کردیں گے،پانامہ کیس کا بڑا فیصلہ آرہا ہے، نہ (ن) نہ قانون جھوٹی سیاست کرنے والوں کا آج سپریم کورٹ سے جنازہ نکلے گا،وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،الزامات لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔