بڑی جماعتیں نیب ختم کر کے احتساب کمیشن کے قیام پر متفق ہیں زاہد حامد
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہےکہ بڑی جماعتیں نیب ختم کرکے احتساب کمیشن کے قیام پر متفق ہوگئی ہیں۔ نیب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ججوں اور جرنیلوں کو احتساب کمیشن کے دائرہ کار میں لانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ تمام بڑی جماعتیں نیب ختم کرکے احتساب کمیشن لانے پر متفق ہیں تاہم پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے ترامیم کی صورت میں کچھ خدشات پیش کیے ہیں۔ زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نیب قوانین زیادہ سخت تھے جس کی وجہ سے نیب کی جگہ احتساب کمیشن بنایا جا رہا ہے اور اس کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کیسز اور انکوائریاں ختم نہیں کی جارہیں، نئے احتساب کمیشن کے زیر التوا مقدمات نئی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے اور نیب کی تمام انکوائریاں نئے احتساب کمیشن کو منتقل ہو جائیں گی۔
زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نیب قوانین زیادہ سخت تھے جس کی وجہ سے نیب کی جگہ احتساب کمیشن بنایا جا رہا ہے اور اس کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کیسز اور انکوائریاں ختم نہیں کی جارہیں، نئے احتساب کمیشن کے زیر التوا مقدمات نئی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے اور نیب کی تمام انکوائریاں نئے احتساب کمیشن کو منتقل ہو جائیں گی۔