اسلام آباد ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار سسٹم میں داخل ہونے کے نتیجہ میں ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 969 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، ہر یونٹ کی پیداواری استعداد 242.25 میگاواٹ ہے۔ پہلے یونٹ میں رواں سال اپریل میں پیداوار کا آغاز ہوا جس کے بعد ایک ایک ماہ کے وقفے سے باقی تین یونٹس سے بھی پیداوار سسٹم میں شامل ہوئی۔ اس منصوبے کے لئے 52 کلومیٹر طویل ٹنل اور زیرزمین پاور ہاؤس بنایا گیا ہے اور اس سے قومی گرڈ میں سالانہ 5 ارب یونٹس بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔
خبرنامہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل، سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، واپڈا
