خبرنامہ

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ ہر لحاظ سے جدید منصوبہ ہونا چاہیے:‌نواز شریف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ ہر لحاظ سے جدید منصوبہ ہونا چاہیے ‘ ایئر پورٹ کی تزئین و آرائش میں ہماری ثقافت نمایاں ہونی چاہیے ‘ وفاقی دارالحکومت میں جدید ایئر پورٹ وقت کا تقاضا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم کو منصوبے کے ڈیزائن ‘ تزئین و آر ائش اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نوز شریف نے کہا کہ آسان اور جلد رسائی کیلئے ایئرپورٹ تک معیاری سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ ہر لحاظ سے جدید منصوبہ ہونا چاہیے اور ایئر پورٹ کی تزئین و آرائش میں ہماری ثقافت نمایاں ہونی چاہیے۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ حقیقی معنوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہونا چاہیے ۔ وفاقی دارالحکومت میں جدید ایئر پورٹ وقت کا تقاضا ہے۔