صوابی (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کر کے اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی۔ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ آچکے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن مضبوط ہو تی جارہی ہے اور یہ ملک کے عوام کا وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ محبت کااظہار ہے ۔ وہجمعہ کی شام کرنل شیر کلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔اس سے قبل انہوں نے تحصیل کرنل شیر کے لئے سوئی گیس کے منصوبے اور ایکسین پیسکو و ریونیو آفس کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر سیاسی شخصیات سابق ایم پی اے حاجی جان بہادر خان، شیراز اکرم باچا اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ اس نے مسلم لیگ اور میاں نواز شریف پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اُترینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کی کارکر دگی عوام کے ساتھ ہے جب کہ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکر دگی کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام میں بیداری آچکی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل رزڑ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے نو سال سے ایم این اے چلا آرہا ہے لیکن اس نے اپنے علاقے کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اب جب ہم عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں تو وہ روڑے اٹکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوابی میرا دوسرا گھر ہے صوابی کے کونے کونے میں گیس لانے کے لئے کوشاں ہوں۔
خبرنامہ
ن لیگ آئندہ انتخابات میںپختونخواہ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی:امیر مقام
