خبرنامہ

ن لیگ نے 20 اپریل کو “قائد سے اظہار یکجہتی” کا دن قرار دیدیا

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پاناما کے فیصلے کے دن پنجاب کے تمام اضلاع میں اپنے قائد نواز شریف سے یکجہتی کے لیے “یکجہتی ریلیاں” نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلیوں کی قیادت وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے کریں گے۔ لاہور میں تین مقامات پریس کلب ، لبرٹی اور لالک چوک پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پریس کلب کے سامنے ریلی کی قیادت لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور مسلم لیگ نواز لاہور کے صدر پرویز ملک کریں گے۔ خواجہ احسان لبرٹی اور وفاقی وزیر سعد رفیق لالک چوک پر ریلی کی قیادت کریں گے۔