اسلام آباد: (ملت آن لائن) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کوجاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 257100 کیوسک اور اخرج 202400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد63900 کیوسک اور اخراج63900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد37600کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد89800کیوسک اور اخراج56200 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1531.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.995 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1159.70فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.183 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
خبرنامہ
واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
