اسلا م آباد (ملت + آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اپنا کام کر رہی ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ‘ دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا ‘ بھارت کشمیر کے بغیر مذاکرات کرنا چاہتا ہے ‘ ایل او سی پر انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے ‘ پاکستان بھارت سے کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ و زیر خارجہ کے نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ وزیر خارجہ سیاسی سلوگن بن گیا ہے۔ بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس افغانستان پر ہونا ہے۔ افغانستان کیلئے بھارت جائیں گے۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہو گی۔ بھارت سے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں جو رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ دنی اکو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔
خبرنامہ
وزارت خارجہ اپنا کام کر رہی ہے: سرتاج عزیز
