وزارت داخلہ نےتمام مکاتب فکر کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات پر مذاکرات کئے گئے۔ راجہ ظفر الحق کی رہائشگاہ پر قائدین نے کئی بار سر جوڑے لیکن ڈیڈلاک ختم نہ ہو سکا۔ وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا اجلاس بلا لیا ہے۔ اس بیٹھک میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے حتمی مشاورت کی جائے گی۔ دوسری طرف دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے رہنماؤں نے مذاکرات کیلئے شرائط رکھ دی ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون استعفیٰ دیں یا حلف نامے میں تبدیلی کے ذمے دار کا نام بتائیں۔ فیض آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار الرٹ ہیں جبکہ بکتر بند گاڑیاں، قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبولنسز بھی موجود ہیں۔
خبرنامہ
وزارت داخلہ نےتمام مکاتب فکر کا اجلاس طلب کرلیا
