اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی‘ قومی سلامتی کے اہم امور سے متعلق غلط خبر کو وزارت داخلہ سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہنیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی‘ قومی سلامتی کے اہم امور سے متعلق غلط خبر کو وزارت داخلہ سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔ رپورٹ کے اجرا سے متعلق خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ‘ سلامتی امور سے متعلق مواد صرف وزارت داخلہ فراہم کرسکتی ہے۔ متعلقہ حکام سے حقائق معلوم کئے بغیر اور بلا تصدیق خبر کی اشاعت قابل افسوس ہے۔ حساس قومی سلامتی کے امور پر میڈیا بلا توثیق خبروں کی اشاعت سے گریز کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایسی رپورٹنگ صحافت کے اصولوں اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔ (ن غ/ غ ک)
خبرنامہ
وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی: ترجمان
