خبرنامہ

وزارت ریلوے جلد ملک میں نئے ریلوے ٹریک کے حوا لے سے منصوبہ جا ت پر کام کا آغاز کرے گا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزارت ریلوے بہت جلد ملک میں نئے ریلوے ٹریک کے حوا لے سے منصوبہ جا ت پر کام کا آغاز کرے گا جس کے مطابق سبی سے ڈیرہ غازی خان کے ذریعے شیرشاہ ، قصور، کوئٹہ ،بہاولپور کو لاہور کے راستے اسلام آباد سے مظفر آباد براستہ مری کے منصوبے شامل ہیں اسی طرح مندرا سے بھاون منصبو بہ جات کے تحت نئے ریلوے ٹریکس کی فزیبلٹی شروع ہو جائے گا جھنگ ،فیصل آباد اور بہاولنگر کو بھکر سے ملایا جائے گا جبکہ منصبوے میں سب سے اہم مالاکنڈ کے ذریعے گلگت کو نوشہرہ ہ سے ملانا ہے اس کے علاوہ نئی ٹرینیں بھی مختلف راستوں میں شروع جا ئیں گی ان راستوں میں خوست ،کوہاٹ، راولپنڈی، سبی، کراچی میرپورخاص اور پشاور راولپنڈی شامل ہیں جعفر ایکسپریس کے روٹ میں پشاور سے راولپنڈی تک توسیع کردی گئی ہے جعفر ایکسپریس کے روٹ کو وسعت دے دی گئی ہے 14 اپریل کو راولپنڈی اس کا باقاعدہ افتتاح ہو گا۔