اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو باضابطہ نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار و تجارت اوروفاقی سیکرٹری صنعت وپیداوار کے ساتھ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ہیڈ آفس، زونل آفس اور ریجنل دفاتر میں ہر طرح کی خریداری کی اجازت د ے دی گئی ہے۔
خبرنامہ
وزارت صنعت و پیداوارنے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پرعائد پابندی ختم کردی ہے
