خبرنامہ

وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے37ارب66کروڑروپےجاری کردیئے

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 37 ارب 66 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے رواں مالی سال میں 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی بحالی کے لئے 79 کروڑ 99 لاکھ روپے، ایرا کے لئے 11 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 7 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے، اے جے کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لئے 6 کروڑ روپے، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 36 لاکھ، سپارکوکے لئے 24 کروڑ 67 لاکھ، شماریات ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 64 لاکھ، سائنس، ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 17 کروڑ 24 لاکھ روپے، ریونیو ڈویژن کے لئے 22 کروڑ 49 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کے لئے 4 ارب 72 کروڑ روپے، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 59 کروڑ 38 لاکھ روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 22 کروڑ 62 لاکھ روپے، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے چار ارب 72 کروڑ روپے، پلاننگ کمیشن کے لئے 86 کروڑ 56 لاکھ روپے، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 41 کروڑ 55 لاکھ روپے، داخلہ ڈویژن کے لئے دو ارب 62 کروڑ روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 13 کروڑ 68 لاکھ روپے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 66 کروڑ 19 لاکھ روپے، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 4 ارب 60 کروڑ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 54 لاکھ روپے، کابینہ ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 14 لاکھ روپے، کیڈ ڈویژن کے لئے 32 کروڑ روپے، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 78 کروڑ روپے، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 38 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔