خبرنامہ

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 10 ارب 11 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بزنس کمپلیکس میں آر او پلانٹ کے لئے 3کروڑ، ملہ بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ، سی پیک سپورٹ یونٹ کے قیام کے لئے 40لاکھ، جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔