اسلام آباد ۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 33 ارب 76 کروڑ 50 لاکھ 92 ہزار کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 10 کھرب 30 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرا کیلئے 11 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 7 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ، اے جے کے بلاک کیلئے 4 ارب 74 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 22 کروڑ 49 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 3 ارب 37 کروڑ 99 لاکھ، پلاننگ کمیشن کیلئے 82 کروڑ 18 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹر اتھارٹی کیلئے 6 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 4 ارب 72 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 55 کروڑ 38 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 94 لاکھ، میری ٹائم افیئر ڈویژن کیلئے 41 کروڑ 45 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 29 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 2 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4 ارب 63 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 38 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 20 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 21 کروڑ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 78 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔
خبرنامہ
وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے
