اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایات پر وزارت مواصلات نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، مالی مشکلات کے حل اور تنخواہوں میں اضافہ کے لئے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ سے تجاویز طلب کرلیں۔ اس حوالے سے وزیر مواصلات مراد سعید نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ موٹر وے پولیس دنیا میں بہترین فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس ادارہ نے خطہ کے متعدد ممالک کی موٹر ویز فورس کو فنی مہارت اور تربیت بھی دی ہے مگر ماضی میں اس کے اپنے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی تجاویز زیرغور ہیں۔ فورس کے مالی مسائل کا پوری طرح ادراک ہے۔ اس مقصد کے لئے فور س کے جوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایک جامع رپورٹ بنا کر جلد بھجوائی جائے۔
خبرنامہ
وزارت مواصلات نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، مالی مشکلات کے حل کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کے لئے تجاویز طلب کر لیں
