خبرنامہ

وزیراعظم ایوان بالا کے اجلاس میں 20منٹ تک موجود رہے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف ایوان بالا کے اجلاس میں 20منٹ تک موجود رہے۔بدھ کو وزیراعظم نوازشریف پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم اور 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بلوں پر بحث کے دوران ایوان میں آئے،تقریباً 20منٹ بیٹھنے کے بعد واپس چلے گئے،ان کو رخصت کرنے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وزیرقانون و انصاف زاہد حامد ان کے ہمراہ ایوان سے باہر گئے۔