اسلام آباد (ملت + آئی این پی )وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،وزیراعظم نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار نجی سکولوں کے برابر کرنے کا وعدہ کیا ہے،عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان،اتحاد تنظیم کے قول پر عمل کریں گے‘ بچے اپنے گھروں میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں ،کیک کاٹنے کے موقع کی اچھی تصاویر پر انعامات دیئے جائیں گے۔وزیرمملکت اطلاعات ہفتہ کو پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات 19سے25دسمبر تک منائی جارہی ہیں،تقریبات میں بچوں کیلئے ابھی سیکھنے کے مواقع ہونے چاہیں،بچوں کیلئے مختلف شعبوں میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی شامل ہیں،بچے اپنے گھروں میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں،بچے کیک کاٹنے کی تصاویر پی این سی کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کریں،کیک کاٹنے کے موقع کی اچھی تصاویر پر انعامات دیئے جائیں گے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،یکم جنوری سے اسلام آباد کے مزید 200سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کیلئے 30بسیں منگوالی گئی ہیں،بسوں کی فراہمی سے طلبہ اور ان کے والدین کو آسانی ہوگی،وزیراعظم نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار نجی سکولوں کے برابر کرنے کا وعدہ کیاہے،موسم سرماکی تعطیلات کے بعد سکول واپس آنے والے طلبہ کو دوبارہ ریہرسل کرائی جائے گی،عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان،اتحاد تنظیم کے قول پر عمل کریں گے۔
خبرنامہ
وزیراعظم بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں: مریم
