اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ‘ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو فنکاروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں کمیٹی کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بارے میں کمیٹی کی پیش رفت سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ توقع ہے مذکورہ کمیٹی مقررہ وقت میں جامع سفارشات مرتب کرے گی۔ (ن غ)
خبرنامہ
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات،فنکاروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں کمیٹی کی پیش رفت سے آگاہ کیا
