خبرنامہ

وزیراعظم سے مولانا کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ایوان وزیراعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں وفاقی حکومت کی ترقیاتی سکیموں پر بھی بات چیت ہوئی۔