خبرنامہ

وزیراعظم سے میجر جنرل (ر) اصغر نواز کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) اصغر نواز نے الوداعی ملاقات کی‘ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) اصغر نواز نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی حیثیت سے اصغر نواز کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔