خبرنامہ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے ملاقات کی ‘ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا ہم نے سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شاہرائیوں اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ (ن غ)