اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ایوان وزیراعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو داخلی سلامتی کی صورتحال، طورخم افغان باڈر کے اپنے حالیہ دورے اور کراچی آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیاسی امور پر بھی بات ہوئی ، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومت موثر سرحدی انتظام اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے ونگز کے قیام کے لئے 70 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔
خبرنامہ
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات
