خبرنامہ

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات ،ڈان کی خبر پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ملت+آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ملکی سالمیت ،نیشنل ایکشن پلان کی صورتحال پر عملدرآمد اور انگریزی اخبار کے رپورٹر سرل المیڈا کانام ای سی ایل سے نکالنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے اسلام آبادائیرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے اہم امور پر پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اب تک ہونے والی خبرسے متعلق انکوائری کے بارے میں آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان اخبار کے رپورٹر سرل المیڈاکا نام (ای سی ایل) سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں وزیرداخلہ،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی