خبرنامہ

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ملاقات کی‘ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامتی سے متعلق تزویراتی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ (ن غ)