اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کا چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمے کے نائب وزیر ژینگ ژیاؤ سانگ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبے پاکستان اور چین کی ایسی سوچ کی علامت ہیں جن میں عوام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ ژینگ ژیاؤ سانگ نے کہا پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں پاک چین دوستی نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ چینی وفد کے اصرار پر مریم نواز نے خصوصی طور پر ملاقات میں شرکت کی۔ وفد نے مریم نواز کو گورننس اور پارٹی ریفارمز سے متعلق امورکے خصوصی مطالعہ کیلئے دورہ چین کی بھی دعوت دی۔ وزیراعظم نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 2017 میں چین کا دورہ کریں گی۔
خبرنامہ
وزیراعظم سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات
