اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہفتہ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار اور بااختیار بنانے کے لئے بی آئی ایس پی مثالی نتائج دے رہا ہے۔ (ن غ/ غ ک)
خبرنامہ
وزیراعظم عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں: ماروی
