اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے معروف گلوکار اے نیئر کے انتقال پر ان کے خاندان اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان میں موسیقی کے میدان میں مرحوم اے نیئر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے نیئر موسیقی کی دنیا میں ایک چمکتے ستارے کی طرح موجود رہیں گے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خبرنامہ
وزیراعظم محمد نوازشریف کا معروف گلوکار اے نیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت
