خبرنامہ

وزیراعظم محمد نوازشریف کے زیر صدارت پارٹی انتخابات بارے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس،

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارٹی انتخابات کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے پیر کو ایک سیاسی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے وزیراعظم کو (آج) منگل کو ہونے والے پارٹی کنونشن کے انتظامات اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عرفان صدیقی، آصف کرمانی اور وزیر مملکت انوشہ رحمن نے شرکت کی۔