خبرنامہ

وزیراعظم نوازشریف (آج) ٹھٹھہ کا دورہ کریں گے

ٹھٹھہ (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار (آج) جمعرات کو ٹھٹھہ کا ایک رو زہ دورہ کریں گے ، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم ٹھٹھہ کے ہیڈ کواٹر مکلی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جھان پر اسٹیج اور پنڈال خصوصی طورپر تیارگیا ہے، وزیراعظم کا ٹھٹھہ کا دورہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں بڑی سیاسی حیثیت رکھنے والے شیرازی برادران کے اسرار پر کیا گیا ہے، بعد میں وزیراعظم شیرازی برادران کے عشائیہ میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کے مکلی میں جلسہ عام کے دوران ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے مختلف پیکیج کے اعلان متوقع ہے ، دوسری جانب ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سید ایازعلی شاہ شیرازی ، رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی ، سابق ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی ، رکن سندھ ایمبلی شاہ حسین شاہ ، رکن سندھ اسیمبلی سید امتیاز شاہ شیرازی نے مکلی کے کرکیٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزا لیا ، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا جلسہ ٹھٹھہ کی تاریخ کا سب سے بڑہ سیاسی جلسہ ہوگا ، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی عوام کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔